Baaghi TV

عاقب جاوید نے کرکٹ کو ہاکی سے کیوں تشبیہ دے دی

عاقب جاوید نے کرکٹ کو ہاکی سے کیوں تشبیہ دے دی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق پاکستانی کرکٹر اور کوچ عاقب نے کہا ہے کہ کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے کرکٹ میں تبدیلی سے کچھ نہیں سیکھا، ٹیسٹ میچز جیتنے کے لیے 3 عشاریہ 5 یا چار کے رن ریٹ سے کھیلنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچز کا معیار بہتر نہیں ہے، پاکستان میں ہرجگہ پر ایک جیسی وکٹ اور ایک جیسا باوئنس ہے، ہمارے کھلاڑی غیرملکی کنڈیشن میں اسی وجہ سے کھیل نہیں پاتے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے، بابر اعظم کے علاوہ قومی ٹیم کا ایک بھی بلے باز ایسا نہیں جسے کوئی دوسری ٹیم رکھ لے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ یاسر شاہ، شاہین آفریدی اور بابراعظم ٹیسٹ پلیئر ہیں، باقی تو سب سیکھتے ہی جا رہے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی سلیکشن پچھلے چار پانچ سال سے ٹھیک نہیں ہے، دیگر ٹیمیں فائنل تک پہنچ جاتی ہیں لیکن ہمارے کھلاڑی سیکھتے رہے ہیں۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جب پرفارمنس بیسڈ ٹیم بنے گی تو قومی ٹیم کی کارکردگی بھی بہتر ہوجائے گی،

More posts