Baaghi TV


خاران میں مسلح گروہ کا حملہ، سیکیورٹی آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک

خاران میں مسلح افراد نے شہر کے پولیس اسٹیشن پر قبضہ کیا اور متعدد بینکوں میں داخل ہو گئے، جس کے نتیجے میں شہر کے ریڈ زون سمیت کئی مقامات پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور مسلح گروہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ علاقے میں اب بھی بڑی تعداد میں مسلح افراد موجود تھے۔
‎بعد میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد خاران میں آپریشن مکمل کر دیا گیا اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد علاقے سے فرار ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران 6 سے 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
‎رپورٹس کے مطابق ایک افسر زخمی ہوا۔ شہر کا پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک، حبیب بینک اور میزان بینک پر حملہ کیا گیا اور بعد میں انہیں آگ لگا دی گئی۔ اسپتال میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا۔
‎ ‎ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں مسلح افراد منظم قافلوں کی شکل میں خاران شہر میں داخل ہوئے اور کچھ سرکاری تنصیبات پر بھی قبضہ کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید دہشت گرد کارروائیوں کو روکنے کے لیے چوکس رہنے کا سلسلہ جاری ہے۔

More posts