Baaghi TV

آرمی چیف اہلیہ کے ہمراہ شہید کیپٹن باسط علی کے گھر پہنچ گئے

آرمی چیف اہلیہ کے ہمراہ شہید کیپٹن باسط علی کے گھر پہنچ گئے

باغی ٹی و ی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے ہری پور کے قریب گاؤں میں شہید کیپٹن باسط علی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے مرحوم کی روح کے لئے دعا کی اور فاتحہ خوانی کی۔

شہید کے اہل خانہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے کسی کی جان دینے سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے۔ پوری قوم کو ہمارے قومی ہیروز کی قربانیوں پر فخر ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان دشمنوں کے خلاف مسلح افواج کے پختہ عزم کو بھی دہرایا

More posts