Baaghi TV

وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب پر اسد قیصر نے اراکین کو خریدنے کا الزام لگا دیا

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب سے قبل سیاسی حریفوں پر اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کا الزام عائد کردیا جبکہ مظفرآباد میں اسد قیصر نے قائمقام وزیراعظم آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد کے ہمراہ وزیر اعظم ہاوس میں پریس کانفرنس کی۔

اسد قیصر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے الیکشن ہو رہے ہیں ، وزیراعظم کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد مجھے اور پرویز خٹک کو پارٹی کی معاونت کے لیے بھیجا گیا ہے، مشاورت جاری ہے ، آخری فیصلہ عمران خان کریں گے اور وہی فیصلہ حتمی ہو گا۔ تاہم وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب سے متعلق اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میرے ساتھ جو غیرت مند لوگ بیٹھے ہیں انہیں کوئی خرید نہیں سکتا۔ آج بہت محتاط گفتگو کر رہا ہوں کل کھل کر بولوں گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس 31 ووٹ ہیں اور ایک اتحادی ممبر کی حمایت بھی حاصل ہے، مختلف قوتوں نے دباؤ ڈالا ہے کہ ہمیں خریدیں لیکن ہماری پارٹی ایک نظریے پر ہے، آگر عوام کے دیئے ہوئے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا تو اس کا اثر تحریک آزادی پر پڑے گا۔ تحریک انصاف کو عوام نے مینڈیٹ دیا ، اگر کسی نے اس معاملے میں شرارت کی تو عوام ان سے نمٹیں گے، پارٹی کے ساتھ دغا کرنے والے لوٹا کریسی کو کبھی پارٹی اور عوام معاف نہیں کریں گے۔ یہ حساس علاقہ ہے ہم نہیں چاہتے کہ یہاں کسی قسم کا کوئی ایشو بنے۔

More posts