Baaghi TV

آصفہ کو والد سے ملنے کی عدالت نے دی اجازت

آصف زرداری کے بچوں کو عدالت نے خوشخبری سنا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کے بچوں کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دے دی، سابق صدر آصف زردای کی بیٹی آصفہ بھٹو کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے انہیں ہفتے میں ایک دن والد سے ملاقات کی اجازت دے دی .

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری آج اپنے والد سے ملاقات کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری اپنے والد آصف زرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے، بلاول زرداری اپنے والد سے حکومت کے خلاف تحریک و دیگر امور پر مشاورت کریں گے، بلاول زرداری نے پیپلز پارٹی کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے .

بلاول کی سال کے آخر تک حکومت کو ڈیڈ لائن، کہا اسلام آباد آ کر گھر بھیجیں گے

بلاول آج زرداری سے کریں گے جیل میں ملاقات

بلاول زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے مشاورت ہو گی، بلاول ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس 18 ستمبر کو ہو گا جس میں حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ‌لائن پر بھی مشاورت کی جائے گی.

آصف زرداری سے دو دن ملاقات کی درخواست مسترد

 

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

More posts