Baaghi TV

عاطف اسلم ایف بی آر کے ریڈار پر بھاری ٹیکس کا نوٹس دے دیا

عاطف اسلم ایف بی آر کے ریڈار پر بھاری ٹیکس کا نوٹس دے دیا

باغی ٹی وی : ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس ارسال کر دیا۔ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو آڈٹ کرنے کے بعد 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا۔

گلوکار عاطف اسلم کا انکم ٹیکس سال 2018کا آڈٹ کیا گیا، بعد ازاں گلوکار عاطف اسلم کو ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق اگر عاطف اسلم ایک ماہ کے اندر ٹیکس نہ جمع کراسکے تو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے جائیں گے اور ایف بی آر ان کے منجمد اکاؤنٹس سے ٹیکس وصولی کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کوئی فنکار ایف بی آر کی ریڈار پرآیا ہو۔ اکتوبر 2020 میں ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدنی کے ذرائع کی چھان بین کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

More posts