Baaghi TV

پاکستانی کھلاڑی اعظم خان کرنسی نوٹ سے پسینہ پونچھنے پر تنقید کی زد میں

azam khan

حال ہی میں معروف پاکستانی کھلاڑی اعظم خان سے متعلق ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جبکہ انٹرنیٹ صارفین کھلاڑی پر تنقید کرتے بھی دکھائی دیے ہیں۔اس ویڈیو میں کھلاڑی اعظم خان سے سوال کرتے دکھائی دے رہے تھے، جس کے جواب پر تمام کھلاڑی بھی ہنسنے لگ گئے۔اعظم خان نے مبینہ طور پر ڈالرز ہاتھ میں تھامے ہوئے تھے اور انہی کرنسی نوٹس سے وہ اپنا پسینہ صاف کرتے دکھائی دیے اور ساتھ ہی کہتے بھی دکھائی دیے کہ ’بہت گرمی ہے‘۔سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جو کہ مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔
ایکس پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، کچھ تنقید کرتے دکھائی دیے تو کوئی کھلاڑی کے عمل پر وضاحت دیتے دکھائی دیے۔ ویڈیو شئیر کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی غیر حساس ہیں، پاکستان میں لوگ ہیٹ ویو سے متاثر ہو رہے ہیں اور یہ برطانیہ میں بیٹھ کر کرنسی نوٹ سے پسینہ صاف کر رہے ہیں اور پاکستانیوں کو چڑا رہے ہیں۔

More posts