Baaghi TV

آزاد کشمیر انتخابات: ضلع باغ کے حلقہ ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی

آزاد-کشمیر-انتخابات-ضلع-باغ-کے-حلقہ-ایل-اے-16-کے-4-پولنگ-اسٹیشنز-پر-آج-دوبارہ-پولنگ-ہوگی #Baaghi

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں حلقہ ایل اے 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تاہم اب آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے حلقہ ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی ان پولنگ اسٹیشنز پر 25 جولائی کو ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوسکی تھی، جس کی وجہ سے اس حلقے کے نتائج روک لئے گئے تھے باغ میں دیگر 2 پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپر جلانے کے بعد پولنگ نہیں ہوئی تھی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 300 ووٹ رجسٹرڈ ہیں پی ٹی آئی کے امیدوار سردار میر اکبر اور پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار قمر زمان کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے-

More posts