Baaghi TV

بابر اعظم ایک بار پھر کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ہٹا کر بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو ایک بار پھر وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا تاہم بابراعظم کی قیادت میں پاکستان تاحال کوئی بڑا ایونٹ جیتنے میں ناکام رہا۔گزشتہ کئی دنوں سے بابر اعظم کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بابر اعظم کی دوبارہ تقرری کا اعلان ٹوئٹ کے ذریعے کیا جس میں کہا گیا کہ بابر اعظم کو قومی سلیکشن کمیٹی کی متفقہ سفارش پر ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ میں گرین شرٹس کی قیادت دوبارہ سونپی گئی۔بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر بابر اعظم کی قیادت پر سوالات اٹھے تھے اور گذشتہ برس نومبر میں بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی قیادت سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

More posts