Baaghi TV

بابرہ شریف نے کرائے دار کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

پاکستان کی ماضی کی معروف اداکارہ بابرہ شریف نے مکان کا کرایہ ادا نہ کرنے پر کرائے دار کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اداکارہ بابرہ شریف کی جانب سے لاہور کی سول کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم ایم عالم روڈ گلبرگ لاہور کے گھر میں مقیم کرائے دار نے نہ صرف کرایہ ادا کرنے سے انکار کردیا ہے بلکہ گھر بھی خالی نہیں کررہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بابرہ شریف نے درخواست میں کہا کہ گھر کا کرایہ 5 لاکھ ماہانہ ہے شروع میں تو کرائے دار نے کرایہ ادا کیا تاہم بعد میں پیسے دینے سے انکار کردیا لہذا عدالت کرائے دار کو فوری طور پر گھر کے تمام اخراجات اداکرنے کا حکم دے۔

جج سول کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

More posts