Baaghi TV

بیرسٹر گوہر خود کئی بار ملاقات کا وقت دے کر پیچھے ہٹے۔ لیاقت بلوچ

liaqat baloch

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر خود کئی بار ملاقات کا وقت دے کر پیچھے ہٹے۔ نہ جماعت اسلامی پر کوئی دباؤ تھا نہ ہی جماعت اسلامی دباؤ میں کوئی فیصلہ کرتی ہے۔جماعت اسلامی نے کسی دباؤ کی وجہ سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد نہ کرنے کا بیرسٹر گوہر کا الزام مسترد کردیا۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی غیرمشروط تعاون کی پیشکش پر صرف خیبر پختونخوا میں اتحاد کی شرط لگائی، جس کے بعد جماعت اسلامی کی شوریٰ نے فیصلہ کیا کہ اگر پی ٹی آئی پورے ملک میں اتحاد نہیں کرنا چاہتی تو پھر کسی اور جماعت سے اتحاد کر لے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیاقت بلوچ اور میاں اسلم کسی دباؤ کی وجہ سے اتحاد پر مذاکرات کےلیے نہیں پہنچے تھے۔

More posts