Baaghi TV

بلاول بھٹو زرداری نے دیا سندھ بار کونسل کے نومنتخب ارکان کے نام تہینتی پیغام

بلاول بھٹو زرداری نے دیا سندھ بار کونسل کے نومنتخب ارکان کے نام تہینتی پیغام

باغی ٹی وی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بار کونسل کے نومنتخب ارکان کے نام تہینتی پیغام دیتےہوئے کہا کہ ضیاء الحسن النجار سمیت تمام کامیاب امیدواران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں‌.پاکستان میں پروفیشنل باڈیز میں جمہوری روایات و اقدار کا فروغ خوش آٸند ہے:

ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں وکلإ برادری کا کردار ناقابل فراموش رہا ہے.کٹھ پتلی حکومت کا مطلب آئین و قانون کی پامالی اور عوام کے حقِ حاکمیت پر ڈاکہ ہے.نظامِ انصاف کو درپیش غیرمعمولی مشکلات کے باعث بار کو اپنے حصے سے زیادہ وزن اُٹھانا ناگذیر ہے.

پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان کی ملک میں جمہوریت، انصاف اور مساوات کے لیے جدوجہد و قربانیاں سب کے سامنے ہیں. پیپلز پارٹی ملک کے متفقہ آٸین کی معمار کی حیثیت سے اقتدار میں آکر نظام انصاف سے بلیک ہولز کا خاتمہ کرے گی.

More posts