Baaghi TV

بنگلہ دیش سیریز میں شامل بقیہ میچز اور پاکستان کپ ملتوی

بنگلہ دیش سیریز میں شامل بقیہ میچز اور پاکستان کپ ملتوی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز نے سیریز میں شامل بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ میچ ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

دونوں بورڈز اب مستقبل میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کو مکمل کرنے کیلئے کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7تا 10 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5تا9 اپریل تک جاری رہنا تھا۔

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 مارچ سے شروع ہونے والاپاکستان ایک روزہ کپ بھی غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے

More posts