Baaghi TV

بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہے جو قوم کو اکٹھا کرسکتا ہے، سابق صدر مملکت

arif alvi

سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ہے، مجھ پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا ہے تو میں تیار ہوں، انہوں نے کہا کہ ملک میں جس کو مینڈیٹ ملا اس کی قدر کی جائے، ملک انتشار کا شکار ہے اسے جوڑنے کی ضرورت ہے، میں نے ہمیشہ جوڑنے کی بات کی اور کوشش کی کہ توڑا نہیں جوڑا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو جوڑنے کیلئے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، ملک سے کشیدگی ختم کرنی چاہئے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے صدرِ مملکت بننے کا موقع دیا، امید ہے بانی پی ٹی آئی کیسز سے بری ہوجائیں گے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہرملاقات میں معاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی، ہر اعتبار سے کوشش کی معاملات کو جوڑا جائے، ملک کو جوڑنے کے لئے سیاسی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، پاکستان کو جوڑنے کے لئے اچھا اقدام کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، میرے پاس سائفر بھیجا گیا تھا، کشیدگی کو ختم ہونا چاہئے، پاکستان کی فوج ہماری فوج ہے، میں تو جوڑنے کی بات کر رہا ہوں، ملک کو جوڑ دیا جائے تو ترقی کرے گا، پاکستان کو جوڑنے کے لئے سب سے بڑی بات بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، معیشت 2 سے 3 سال سے زوال کا شکار رہی ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں نے کہا تھا مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونے تک اسمبلی اجلاس نہ بلاؤ، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا آرمی چیف کی تعنیاتی میں ترجیح میرٹ ہونی چاہئے، بانی پی ٹی آئی آج بھی میرے لیڈر ہیں۔

More posts