Baaghi TV

برطانیہ نے ایران سے سفارتی عملہ سیکیورٹی خدشات کے باعث واپس بلا لیا

uk usa

ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے ایران میں تعینات اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا ہے۔

برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’سیکیورٹی حالات کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر برطانوی عملہ عارضی طور پر ایران سے واپس بلایا گیا ہے۔ ہمارا سفارتخانہ ریموٹ ذرائع سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔‘‘

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے باعث اسرائیل میں موجود اپنے سفارتی عملے کے اہل خانہ کو بھی واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

اسحاق ڈار کی ترکی میں یوتھ ایوارڈ تقریب میں شرکت، صدر اردگان کو خراج تحسین

پاکستان نے فرانس کو ہرا کر نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

خیبرپختونخوا میں بجٹ بحران شدت اختیار کر گیا، اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس

More posts