Baaghi TV

بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

kashmir house dest

پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ،مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ بھی مظالم پر خاموشی توڑنے پر مجبور ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطاق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیرعمرعبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہی ہیں اور اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد واحدکے فعل کی سزا اس کے پورےخاندان کو نہیں دی جاسکتی ۔یاد رہے کہ کشمیری میڈیا کے مطابق اتوار کوبھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرمیں 4 گھروں کو گرادیا، 3 دن میں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں،کلگام، بندی پوری اورکپواڑا میں 10 گھر گرائے گئے، جب کہ گھروں کو زیادہ تر بارودی مواد کےذریعے تباہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے اسرائیل کی روش پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے مکانات گرانا شروع کردیے ہیں۔

بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

کامونکی: صفائی مشن میں جی ڈبلیو ایم سی کا کلیدی کردارہے ۔ماہم واحد

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، کینال منصوبہ مسترد کر دیا

More posts