Baaghi TV

پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا نقصان ہو گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول ایشیا کپ کے ابتدائی دو میچز سے باہر ہو گئے ، کے ایل راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں ، کے ایل راہول سو فیصد فٹنس ثابت نہ کر سکے جسکی وجہ سے انکو ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے،تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا میچ دو ستمبر کو کھیلا جائے گا

More posts