Baaghi TV

بلاول بھٹو کا جام ساقی کو زبردست خراج عقیدت

بلاول بھٹو کا جام ساقی کی تیسری برسی پر زبردست خراج عقیدت

باغی ٹی وی : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنما جام ساقی کی تیسری برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے پی پی پی چیئرمین نے مرحوم جام ساقی کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا جام ساقی پاکستان میں ترقی پسند فکرکے فروغ اور جمہور کے حقوق کے لیئے جدوجہد کا ایک ناقابلِ فراموش باب ہے:

قید و بند جیسی صعوبتوں کا شکار ہونے کے باوجود انہوں نے ہمیشہ محنت کش عوام کے حقوق کے لیئے آواز اٹھائی: مرحوم کے خلاف جنرل ضیاء کے بنائے ہوئے مقدمے میں اُن کی بے گناہی کی گواہی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی دی تھی

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جام ساقی نے جبری مشقت کی روکتھام کے لیئے قابلِ ستائش اقدام اٹھائے، یہ وہ ٹاسک تھا جو انہیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دیا تھا:

جام ساقی اپنی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کے باعث ہر باشعور شخص کے دل میں ہمیشہ زندہ اور قابلِ احترام رہے گا:

More posts