Baaghi TV

بلاول بھٹو زرداری کی بختاور اور آصفہ کے ہمراہ سیلفی کے چرچے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے کی اپنی دونوں ہمشیرہ بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ سیلفی انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے-

باغی ٹی وی : گزشتہ روز بختاور بھٹو زرداری نے اپنا 31واں یومِ پیدائش منایا تھا اور اس ضمن میں جہاں اُنہیں دُنیا بھر سے مختلف پیغامات موصول ہوئے تو وہیں اُن کے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اپنی بہن کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی مذکورہ سیلفی میں بلاول بھٹو کے ہمراہ بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور اُن کی خالہ صنم بھٹو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


بلاول بھٹو زرداری نے اس خوبصورت سیلفی کے کیپشن میں اپنی بہن بختاور بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس سیلفی کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری 25 جنوری 1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہوگیا ہے بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ ’بارات‘ کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

More posts