پنجاب میں صوبائی حکومت نے فائر سیفٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حکم دیا ہے کہ صوبے کی تمام مارکیٹیں، عمارتیں اور اسکول فائر سیفٹی آڈٹ کروائیں اور ہر ادارے میں فائر ڈرل کا انعقاد کیا جائے۔
فائر سیفٹی کے ضوابط مکمل کرنے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔ مریم نواز نے بلڈنگ سیفٹی ایکٹ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔
صوبے میں بلڈنگ سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کے لیے پیرا فورس کو خصوصی اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کی جان و مال سے کھیلنے والوں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، اور آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے ہمت، حکمت اور جدید ٹیکنالوجی دونوں ضروری ہیں۔
پنجاب میں تمام مارکیٹیں، عمارتیں اور اسکول فائر سیفٹی آڈٹ کے لیے ہائی الرٹ
