لاہورمیں گورنربلوچستان جعفر مندوخیل نے صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے، بلوچستان کی موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال پرتفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیاگورنربلوچستان نے کہا کہ صوبے میں سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان بہترکوآرڈینیشن سے امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کی خدمت کرنے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی قیادت میں سیاسی استحکام کے امکانات روشن ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا اور صوبے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے استحکام لانے پر زور دیا اس موقع پر گورنر بلوچستان نے چوہدری شافع حسین کے مثبت سیاسی کردار اور خدمات کو بھی سراہا۔
سعودی عرب میں پارسل ڈیلیوری سروس کیلئے عائد شرط پر عملدرآمد کا آغاز
چوہدری شجاعت حسین نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان کے حالات جلد بہتر ہوں گے اور صوبے میں امن و ترقی کی فضا مضبوط ہوگی، ملاقات میں مستقبل میں سیاسی اور سماجی سطح پر تعاون بڑھانے اور مضبوط روابط قائم کرنے پر بھی بات کی گئی۔
نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،سہیل آفریدی
