Baaghi TV

چیئرمین سینیٹ کی دعوت پر افریقی ممالک کا بارہ رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پر افریقی یونین کے قائم مقام چیئرمین اور جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر محمد علی حاومید اپنے بارہ رکنی وفد کے ہمراہ کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔وفد میں ا رکان پارلیمنٹ کے علاوہ جبوتی کے نیول چیف بھی شامل ہونگے۔ وفد اہم ملاقاتوں کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرے گا۔ وفدکی چیئرمین سینیٹ، صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور آرمی چیف، آزاد جموں کشمیر کے صدراور نیوی کے چیف سے اہم ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے پارلیمان کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی روابط کے ذریعے تجارتی تعلقات مربوط بنانے میں مدد ملے گی۔

More posts