Baaghi TV

چار موٹر سائیکل سواروں نے موٹروے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چار موٹر سائیکل سواروں نے موٹروے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

چار ہیوی بائیک کو موٹروے پولیس نے خصوصی آپریشن (بوکس فارمیشن )کے ذریعہ حراست میں لے لیا ۔ M-1 موٹروے ترنول انٹرچینج سے چار ہیوی بائیک غیر قانونی طور پر موٹروے پر داخل ہوگئے جنہیں موٹروے پولیس نے متعدد بار روکنے کا اشارہ کیا ۔لیکن موٹر سائیکل سوار انتہائی خطرناک انداز میں موٹر سائیکل بھگا تے رہے ۔

اس صورتحال میں موٹروے پولیس کی جانب سے خصوصی آپریشن یعنی بوکس فارمیشن کے ذریعے چاروں موٹر سائیکلوں کو صوابی کے قریب روک لیا گیا ۔بوکس فارمیشن میں تین سے چار گاڑیاں حصہ لیتی ہیں جو انتہائی مہارت کے ساتھ ٹارگٹ گاڑیوں کو راؤنڈ آپ کرکے روکتی ہیں ۔

موٹر وے پولیس نے بھی چاروں موٹرسائیکلوں کو روک کر نہ صرف بھاری جرمانہ کیا بلکہ سیکشن 83 NHSO چاروں موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں صوابی کیمپ منتقل کر دیا گیا مزید قانونی کاروائی جاری ہے ۔

More posts