Baaghi TV

چیتے کو ہوئی عمر قید کی سزا

بھارتی ریاست گجرات میں ایک تیندوے یعنی چھوٹے چیتے کو عمر قید کی سزا سنادی گئی،

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے قصبے چھوٹا اودی پور میں ایک تیندوے نے پانچ لوگوں پر حملہ کیا جن میں دو جنگل کے اہلکار بھی شامل ہیں . اس جرم کی بنا پر اسے عمر قید کی سزا عدالت کی جانب سے سنائی گئ ہے .

یہ تیندوا زخمی ہے اور اس کی ایک آنکھ میں موتیا بھی ہے جس کی وجہ سے وہ دیکھنے میں‌مشکل کا شکار ہے .اور اسی طرح سامنے والے شخص کو بھی دیکھنے اور جج کرنے سے قاصر ہے. تیندوے کو ریسکیو ٹیموں نے حراست میں لے کر پاوا گڑھ وٹرنری سینٹر پہنچایا جہاں جانوروں کے ماہرین ڈاکٹر اس کے موتیےکا علاج کریں گے .

More posts