Baaghi TV

چا ئنہ کے خصوصی چارٹر طیارے کواسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چا ئنہ کے خصوصی چارٹر طیارے کواسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی

چین کے شہر آرمچی سے اسلام آباد کے لئے خصوصی پرواز 15 اکتوبر کو لینڈ کر ے گی ،خصوصی پرواز سکھی کناری پراچیکٹ پر کام کرنے والے 200 انجیرز اور ٹیکشن کو لیکر اسلام آباد پہنچے گی ،سی اے اے کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے خصوصی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نا مہ جاری کر دیا

وزارت خارجہ کی منظوری کے بعد سی اے اے نے چائینہ کے خصوصی طیارہ کو لینڈنگ کی اجازت دی ،وزارت خارجہ کی خصوصی اجازت پر چینی پرواز کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دے دی ،چین کی حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان کو چارٹر طیارے کی پاکستان آنے کی اجازت طلب کی تھی۔۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہاز میں چینی عملے کو کورونا سے بچاو کیلئے سماجی فاصلے کے ایس او پی سے استثنی دے دیا۔

More posts