Baaghi TV

چینی فوجی کا مسئلہ بھارت کو پھر منہ کی کھانی پڑی

چینی فوجی کا مسئلہ بھارت کو پھر منہ کی کھانی پڑی

باغی ٹی وی : لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے متنازع علاقے میں بھٹک کر آنے والے چینی فوجی کو بھارت نے چین کے حوالے کر دیا۔

چین کے ایک ملٹری اخبار کے مطابق چینی فوجی کو آج صبح بھارت نےچین کے حوالے کیا ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ لداخ کےدیمچوک علاقےمیں چینی فوج کا ایک سپاہی بھٹک کرآ گیا تھا جسے بھارتی فوج نے آکسیجن اور طبی امداد فراہم کی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چینی فوج کا اہلکار متنازع علاقے میں بھٹک کر آیا تھا۔بھارت اس حوالے سے بہت شور مچا رہا تھا کہ بھارتی فوج نے سپاہی کو پکڑ کر بہت بڑی کامیابی حاصل کر لی.

More posts