Baaghi TV

کلفٹن کے ساحل پر پھنسے غیر ملکی بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن 21 اگست تک ملتوی

کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر پھنسے غیر ملکی بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کا آپریشن 21 اگست تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے نئی حکمت عملی بنائی جائے گی۔بحری جہاز ہینگ ٹونگ کا 8 ٹن وزنی وائر کا ٹگ بوٹ سے منسلک ہونا تقریبا ناممکن ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نئی حکمت عملی میں ڈائیورز کی مدد سمیت چھوٹی بارج کے استعمال پر غور کیا گیا ہے۔

More posts