Baaghi TV

کولنز ایرو اسپیس سائبر حملہ: برطانیہ میں ایک شخص گرفتار

india

کولنز ایرو اسپیس پر ہونے والے رینسم ویئر حملے کی تحقیقات کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آر ٹی ایکس کی ملکیتی کمپنی پر حالیہ ہیکنگ حملے کے باعث یورپ کے متعدد ہوائی اڈوں کے چیک اِن سسٹمز شدید متاثر ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے بتایا کہ تقریباً 40 سالہ شخص کو 23 ستمبر کو ’کمپیوٹر مس یوز ایکٹ‘ کے تحت ہیکنگ کے شبہے میں گرفتار کیا گیا، تاہم بعد میں اسے مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

این سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پال فوسٹر نے کہا کہ اگرچہ یہ گرفتاری ایک مثبت پیش رفت ہے، مگر واقعے کی تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اور تاحال جاری ہیں۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کے پیچھے کون سا گروہ موجود تھا۔ این سی اے نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق رینسم ویئر گروہ عموماً اپنے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے اور چوری شدہ ڈیٹا ڈارک ویب پر شائع کرتے ہیں، تاہم اب تک کسی گروہ نے کولنز ایرو اسپیس پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ایشیا کپ: بنگلادیشی کپتان کا بھارتی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار

مسلم رہنماؤں اور ٹرمپ کی ملاقات: غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے پر زور

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، ممکنہ اسکواڈ پر مشاورت مکمل

ٹرمپ سے مسلم سربراہان کی ملاقات شاندار ، نتائج چند دن میں آئیں گے: خواجہ آصف

More posts