Baaghi TV

صحافیوں کے تحفظ کے لیے 12 رکنی کمیشن تشکیل

وفاقی حکومت نے صحافیوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز قائم کر دیا ہے۔ یہ کمیشن پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن وزارت اطلاعات و نشریات نے جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے 12 ارکان نامزد کیے گئے ہیں۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) بحیثیت عہدہ کمیشن کا حصہ ہوں گے، جبکہ ڈی جی وزارتِ انسانی حقوق، سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر چوہدری بھی رکن مقرر کیے گئے ہیں۔دیگر ممبران میں غلام نبی یوسفزئی، نیئر علی، حسن عباس، طاہر حسن خان، تمسیلا چشتی، نادیہ صبوحی اور خلیل احمد شامل ہیں، جبکہ قومی اور صوبائی پریس یونینز کے نمائندے بھی کمیشن میں جگہ پائیں گے۔

کمیشن ملک میں صحافیوں کے حقوق، سیکیورٹی اقدامات اور مجموعی تحفظ کی صورتحال کی نگرانی کرے گا۔ کمیشن جلد کام کا آغاز کرے گا اور صحافیوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی سے متعلق سفارشات حکومت کو پیش کرے گا

وفاقی کابینہ کی منظوری، گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی

More posts