Baaghi TV

سلامتی کونسل کی اسرائیل کا نام لیے بغیر دوحہ میں حملے کی مذمت

pak

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے اسرائیل کا نام لیے بغیر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا سمیت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کیا، جسے برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا۔ بیان میں قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں زور دیا کہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور فوری جنگ بندی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ خطے میں مزید انسانی بحران کو روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیل نے دوحہ پر فضائی حملے کیے تھے جن میں صہیونی فوج کا ہدف فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی اعلیٰ قیادت تھی۔

ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی زبردست مانگ

امریکا بھی قطر حملے میں شریک، اسرائیل نے مذاکرات سبوتاژ کیے،حماس

اب بھی وقت ہے، لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف،تحریر:نور فاطمہ

بلوچستان کی خوشحالی کے لیے حکومت، اداروں اور قبائلی عمائدین کے باہمی تعاون پر اتفاق

More posts