Baaghi TV

محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسینیشن لگانے کا آج سے آغاز کر دیا گیا

چنیوٹ میں محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسینیشن لگانے کا آج سے آغاز کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بنائے گئے کرونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ویکسین کی مقدار اور اسے محفوظ رکھنے کیلئے آئس لائن ریفریجریٹر کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 260 فرنٹ لائن ڈاکٹرز ۔ ہیلتھ ورکرز کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی ۔
چنیوٹ میں پہلے مرحلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے 100 ہیلتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں میں کے 100 اور ٹی ایچ کیو بھوانہ کے 60 ہیلتھ ملازمین کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی ۔

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے کورونا وبا کے دوران خدمات سر انجام دیں ۔ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیرو ہیں شہری کورونا کی وبا کے خاتمہ تک احتیاطی وحفاظتی تدابیر لازمی اختیار کریں ۔

More posts