Baaghi TV

کرونا وائرس نے لاہور میں ایک اور جان لے لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں کرونا وائرس کے ایک اور مریض کی ہلاکت ہو گئی

لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا کے ایک اور مریض 72 سالہ خدیجہ کی ہلاکت گزشتہ روز ہوئی تھی تاہم اس کی ٹیسٹ رپورٹ آںے پر اس میں کرونا کی تشخیص ہوئی ، جس کے بعد میو ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہو گئی، 72 سالہ خدیجہ کو کرونا وائرس کی وجہ سے میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا،سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا متوفی ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں بھی مبتلا تھیں ، خاتون کا تعلق سیالکوٹ سے تھا

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے ممالک سے 46 فیصدر جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کی تعداد 54 فیصد ہے، 727 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو چکی ہے جن میں سے سندھ میں 21، پنجاب میں‌19، کے پی میں 22، گلگت میں 3، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے.

ملک کے 587 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2279 ہو گئی ہے،جن میں سے 701 زائرین ڈی جی خان، ملتان اور فیصل آباد کے قرنطینہ مراکز میں ہیں،696 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، جبکہ پنجاب کی جیلوں میں 70 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

More posts