Baaghi TV

ملک ریاض کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

احتساب عدالت کراچی نے ساڑھے 13 ہزار ایکڑ زمین کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں ایک بار پھر ملک ریاض، زین ملک اور دیگر 10 مفرور ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
‎عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بریت کی درخواست کی سماعت ملتوی کر دی، جبکہ ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت بھی مؤخر کر دی گئی۔
‎اس کے علاوہ احتساب عدالت نے مختیار علی اقبال میرانی سمیت سات ملزمان کو سمن جاری کر دیے۔ ملزمان پر بحریہ ٹاؤن کو ساڑھے 17 ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے، جسے نیب نے قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

More posts