Baaghi TV

عدالت نے وزارت صحت کو لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا

عدالت نے وزارت صحت کو لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبوں سے اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ضم ہونے والی لیڈی ڈاکٹرز کا کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت صحت کو کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا،

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی،وزارت صحت نے لیڈی ڈاکٹرز کو صوبوں کو واپسی کے لئے شوکاز نوٹسز جاری کئے تھے،

پمز اور پولی کلینک کی سات لیڈی ڈاکٹرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا،لیڈی ڈاکٹرز کی طرف سے وکیل شاہ خاور اور نوید انجم عدالت عالیہ میں پیش ہوئے،افتخار حسین گیلانی نے عدالت میں پیش ہو کر ساعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،

افتخار گیلانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج طبیعت ٹھیک نہیں ہے، سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے استدعا منظور کر دی،

میڈیکل ڈاکٹرز کی عدالت میں موجودگی سے عدالت برہم ہو گئی،کمرہ عدالت میں ڈاکٹرز کی موجودگی پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے کہا کہ ان ڈاکٹرز کو کہین کہ آئندہ سماعت میں ڈیوٹی کریں،

عدالت نے کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی.

More posts