Baaghi TV

سی ٹی ڈی اہلکاروں کی چھاپے کے دوران شہادت پر گورنر گلگت نے کی رپورٹ طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے چلاس میں چھاپے کے دوران ملزمان کی جانب سے سی ٹی ڈی پولیس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال نے حملے میں پولیس کے جوانوں کی شہادت پر رنج اور غم کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

گورنر گلگت بلتستان نے آئی جی پی اور چیف سکریٹری گلگت بلتستان سے وقیع کی رپورٹ طلب کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان قائم رکھنے میں پولیس جوانوں نے بے پناہ قربانیوں دی ہیں ۔ علاقے کے لئے جان قربان کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ چلاس میں مفرور ملزمان کی فائرنگ سے 5 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 2 شہری جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گھر پر چھاپہ مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے مارا گیا، پولیس ٹیم کے پہنچنے پر علاقے میں موجود ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے 2 شہری اور 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ واقعے میں 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مفرور ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں میں جنید، شکیل، سہراب، اشتیاق اور غلام مرتضیٰ شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے،فائرنگ میں جاں بحق شہریوں کی شناخت اظہار اللہ اور بشارت کےنام سے ہوئی

ایس پی دیا مر شیر خان کا کہنا تھا کہ کارروائی رات گئے کی گئی، تحقیقات جاری ہے ،نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی سے پولیس پارٹی پر حملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ میر افضل خان کا کہنا ہے کہ واقعے میں شہید پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

More posts