وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج 2026 کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 17 فروری مقرر کر دی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک مکمل نہ کرنے والے عازمین کو حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، کیونکہ بائیو میٹرک حج ویزا کے حصول کے لیے لازمی شرط ہے۔
عازمین گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں، یا ملک کے چھ بڑے شہروں میں قائم سعودی تاشیرہ سینٹرز پر جا کر یہ عمل کر سکتے ہیں۔
وزارت نے ہدایت کی ہے کہ بائیو میٹرک مکمل ہونے کے بعد حاصل ہونے والی رسید یا تصدیقی ای میل محفوظ رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر پیش کی جا سکے۔ حکام نے تمام عازمین سے اپیل کی ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل بائیو میٹرک مکمل کر کے اپنے حج ویزے کے اجرا کو یقینی بنائیں۔
حج 2026 کے لیے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی آخری تاریخ میں توسیع
