Baaghi TV

ایک کمشنر نہیں بہت لوگ ہیں جو دھاندلی کے ثبوت دے چکے ہیں، علیمہ خان

aleema khan

مدر آف آل رگنگ یہ ہے کہ پارٹی کو ختم کردیا جائے، بیٹ کا نشانہ لے لیا جائے، جلسے کی اجازت نہ دینا بھی اسی میں آتا ہے، مدر آف آل سلیکشن یہ تھا کہ کرمنلز کے کیسسز ختم کرکے بانی پی ٹی آئی پر ڈال دیئے گئے، انھیں 32 سال سزا دے دی گئی۔ا ڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ ڈے پر انٹرنیٹ بند کر دیا گیا، لوگ ووٹ کے لئے ادھر ادھر بھٹکتے رہے۔عمران خان کی بہن نے کہا کہ لوگ منہ کھولنے سے ڈرتے ہیں انہیں خدشہ ہے ان کے ساتھ کچھ نہ ہو جائے، کمشنر راولپنڈی نے جو کچھ کہا ثبوت کے بغیر کچھ نہیں کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کرمنل لوگوں کے سارے کیس ختم کردیے گئے، پری پول دھاندلی کی گئی۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن ڈے پر تاریخی دھاندلی کی گئی، 8 فروری کی رات کو مدر آف پوسٹ پول دھاندلی کی گئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے لوگوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کیا جائے، پاکستان کا دنیا کے سامنے تماشا بن گیا ہے

More posts