Baaghi TV

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ کھتی چیک پوسٹ پر دھشتگرودں نے حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ راکٹ لانچر بھی داغے۔

پولیس نے جوابی کاروائی کی جس سے دہشت گرد فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق دھشت گرد موٹرسائیکل پر آئے تھے۔5۔6 افراد نے حملہ کیا ۔ واقعہ کے بعد علاقہ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

دہپشت گردوں کے حملے سے کوئ جانی نقصان نہیں ہوا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر تین راکٹ اور 5 ہینڈ گرینڈ پھینکے جس میں سے تین ہینڈ گرینڈ پھٹے جبکہ دو نہ پھٹ سکے جس میں سے ایک کو بم ڈسپوزایبلل سکوارڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر نے قبضہ میں لیا جبکہ ایک گرنیڈ کو خطرناک ہونے پر ضائع کیا,

دہشت گردوں نے 5 کلو کی ریمورٹ آئی ڈی بھی نصب کی جسے بعدازاں ناکارہ بنا دیا گیا, پولیس جوانوں نے مستعدی سے حملے کا بھرپور جواب دیا, تاہم دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ,

More posts