Baaghi TV


کیا ایل ای ڈی بلب بند نہ کرنا بجلی بچاتا ہے؟


اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیا کمرے میں بلب کو مسلسل روشن رکھنے سے بجلی کم خرچ ہوتی ہے، خاص طور پر اب جب ایل ای ڈی لائٹس کم بجلی استعمال کرتی ہیں۔ اس کا جواب سادہ نہیں بلکہ کچھ حد تک حالات پر منحصر ہے۔
امریکی محکمہ توانائی (یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف انرجی) کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جب بھی کوئی شخص کمرے سے باہر نکلے تو عام طور پر بلب بند کر دینا چاہیے، کیونکہ اس سے بجلی کی بچت ہوتی ہے اور بل میں کمی آتی ہے۔
‎تاہم تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کچھ مخصوص حالات میں بلب کو روشن رکھنا زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ اگر آپ 15 منٹ کے اندر دوبارہ اسی کمرے میں واپس آنے والے ہوں تو بلب بند کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ بار بار بند اور روشن کرنے سے نہ صرف بجلی زیادہ خرچ ہوتی ہے بلکہ بلب کی عمر بھی کم ہو سکتی ہے۔
‎اس کے برعکس، اگر آپ کو کافی دیر تک واپس آنے کا ارادہ نہیں تو بہتر یہی ہے کہ بلب بند کر دیا جائے، تاکہ بجلی کا ضیاع روکا جا سکے اور بلب کی زندگی بھی طویل ہو۔
‎بجلی کے بل میں کمی کا ایک اور مؤثر طریقہ یہ ہے کہ استعمال کے بعد برقی آلات کو پلگ سے نکال دیا جائے۔ اکثر ڈیوائسز بند ہونے کے باوجود پلگ میں لگی رہیں تو تھوڑی تھوڑی بجلی استعمال کرتی رہتی ہیں، جسے ماہرین ’ویمپائر انرجی‘ کہتے ہیں۔
‎امریکی محکمہ توانائی کے مطابق صرف ویمپائر انرجی کی وجہ سے لوگ سالانہ 100 سے 200 ڈالر اضافی خرچ کر دیتے ہیں۔ پاکستانی تناظر میں یہی رقم ہزاروں بلکہ بعض صورتوں میں لاکھوں روپے بن سکتی ہے، اور اوسطاً ایک گھر کی تقریباً 10 فیصد بجلی یہی غیر ضروری استعمال ضائع کر دیتا ہے۔

More posts