وزیرِ مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ سے متعلق بل میں پہلی بار مردوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایوان نے گھریلو تشدد روک تھام و تحفظ بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ مرد بھی گھریلو تشدد کا شکار ہوتے ہیں، تاہم کئی معاملات میں وہ اس کا اظہار نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقوق صرف خواتین تک محدود نہیں ہونے چاہئیں، مردوں کو بھی قانونی تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔
وزیرِ مملکت کے مطابق یہ قانون معاشرے میں گھریلو تشدد کے تمام متاثرین کے لیے یکساں تحفظ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد انصاف اور توازن کو یقینی بنانا ہے۔
گھریلو تشدد بل، پہلی بار مردوں کو بھی قانونی تحفظ حاصل, طلال چوہدری
