Baaghi TV

اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا کمزوری، دشمن کو طاقت سے جواب دیں گے،آیت اللہ خامنہ ای

ayat ullah

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا امریکا سے امداد کی درخواست کرنا اس کی بے بسی اور کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے قوم کو خبردار کیا کہ اگر دشمن کو یہ احساس ہو گیا کہ ایرانی قوم خوفزدہ ہے تو وہ چین سے نہیں بیٹھے گا۔آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صہیونیوں کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اسرائیلی جارحیت کا ہر سطح پر بھرپور اور طاقتور جواب دیتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے ساتھ وہی مؤقف برقرار رکھا جائے جو آج تک رکھا گیا ہے: مضبوط، پرعزم اور بے خوف۔ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جو اتحاد اور مزاحمت تم نے اب تک دکھائی ہے، اسے مزید تقویت کے ساتھ جاری رکھو۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے سورہ انفال کی ایک آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا: "فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے۔”

More posts