Baaghi TV

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبدالقدوس بزنجو کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبدالقدوس بزنجو کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر کلثوم پروین کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
کلثوم پروین کی نشت پر الیکشن موخر کرنے کی درخواست اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کی تھی۔
اسپیکر بلوچستان کی الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست کی توثیق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کی تھی

ترجمان کے مطابق ای سی پی نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی استدعا نامنظور کردی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ای سی پی نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن پہلے سے دیے گئے شیڈول کے مطابق کرانے کا اعادہ کیا ہے۔

More posts