Baaghi TV

عید کی چھٹیوں کے بعد سٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار جاری کر دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد سٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار جاری کر دیئے

جاری اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10سے سہ پہر ساڑھے 4بجے تک کھلیں گے،

اعلامیہ کے مطبا ق ڈیڑھ سے 2بجے تک نماز ظہر اور کھانے کا وقفہ ہوگا،جمعہ کے روز بینکوں کے اوقات کار صبح10بجے سے ایک بجے تک ہوں گے

سٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو اعلامیہ بھجوا دیا گیا ہے اور انہیں مقررہ اوقات میں‌ بینک کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے

قبل ازیں کرونا سے بچاؤ کے لئے بھی سٹیٹ بینک نے بینکوں‌ کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دیا تھا

More posts