Baaghi TV

یہ الیکشن نہیں نامزدگی ہو رہی ہے جو سلیکشن پلس ہے،سابق سپیکر اسد قیصر

asad qaisar

کرپشن کے الزام کے کیس میں اینٹی کرپشن صوابی نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دوران سماعت اسد قیصر کے وکیل ارشد ایڈوکیٹ نے کہا کہ اسد قیصر کو جوڈیشل کرنے کے بعد اب ہم اینٹی کرپشن کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دینگے۔بعدازاں عدالت نے اسد قیصر کو گجوخان میڈیکل کالج صوابی کے لئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا ک ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ چاہئے اور جو ہمارے اوپر کیسز ہیں ہم ان کا قانونی طور پر مقابلہ کریں گے لیکن جس طرح ہماری پارٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے یہ قابل مذمت ہے،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے آپ کو وزیرِاعظم ڈکلیئر کر رہے ہیں،اس طرح کے الیکشن کی کیا ساکھ ہو گی اور اگر نواز شریف وزیر اعظم بنتا ہے تو اسے کون مانے گا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں آزاد اور منصفانہ الیکشن ہو اور عوام فیصلہ کریں اور اگر عوام نے فیصلہ نہیں کرنا تو پھر الیکشن کی کیا ضرورت ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت جو نگران حکومت ہے کیا وہ اس ملک میں آزاد اور منصفانہ الیکشن چاہتے ہیں،کیا وہ تمام پارٹیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا چاہتے ہیں، پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔یہ الیکشن نہیں بلکہ نامزدگی ہو رہی ہے، یہ سلیکشن پلس ہے، اگر اس قسم کا الیکشن ہو جائے تو کون مانے گا، نہ دنیا مانے گی اور نہ ہی اس ملک کے عوام مانے گے۔

ا

More posts