Baaghi TV


بجلی و گیس کی سبسڈی BISP سے جوڑی جائے گی, عالمی بینک

world bank


عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی اور گیس کی سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے منسلک کرنے کا منصوبہ جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے کے مطابق اس اقدام سے سبسڈی میں غیر منصفانہ تقسیم، مالی نقصان اور سرکلر ڈیٹ میں کمی ممکن ہوگی، جبکہ ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی کو سماجی تحفظ کے دیگر پروگراموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
عالمی بینک نے اپنی جنوبی ایشیا میں ترقی کے حوالے سے رپورٹ میں پاکستان کے ٹیکس نظام میں بہتری، ٹیکس بیس بڑھانے اور آلودگی پر قابو پانے کی تجاویز بھی دی ہیں تاکہ ریونیو میں اضافہ ممکن ہو سکے۔
‎رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں زیرِ زمین پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے، اور پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی قلت والے ممالک میں شامل ہے۔ ناقص آبپاشی نظام اور غیر مؤثر زرعی طریقوں کے باعث پانی کا ضیاع بڑھ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جدید آبپاشی منصوبوں سے 57 فیصد پانی کی بچت ہوئی جبکہ جدید زرعی طریقوں کے ذریعے فصلوں کی پیداوار میں 14 سے 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
‎عالمی بینک نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کے لیے کلائمٹ رسک فیسلٹی قائم کی جا رہی ہے، اور بی آئی ایس پی کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مزید مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ وسائل کی بروقت تقسیم ممکن ہو سکے۔

More posts