Baaghi TV

وفاقی حکومت کا انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے 70 فیصد انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق اس اسکیم کا مقصد کم توانائی خرچ کرنے والے پنکھوں کی فراہمی کے ذریعے بجلی کے استعمال اور بلوں میں کمی لانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انرجی ایفیشنٹ پنکھے استعمال کرنے سے شہریوں کو ماہانہ بجلی کے اخراجات میں واضح ریلیف ملے گا۔

وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ فی یونٹ 7.41 روپے بجلی سستی کرنے کا خصوصی ریلیف اب بھی برقرار ہے، جبکہ آئندہ بجٹ میں 200 سے 300 یونٹس بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اضافی رعایت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

علاوہ ازیں، مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کے باعث فیول کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر وزارت توانائی نے تمام وفاقی و صوبائی اداروں کو انرجی ایفیشنٹ بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسحاق ڈار کے سفارتی روابط: آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے گفتگو

وزیراعظم کا بلوچستان کے لیے 250 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

کوئٹہ ، کوئلہ کان پر حملہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق، 11 افراد زخمی

More posts