Baaghi TV

فیس بک سے پیسے کمانے والے صارفین کو بلاول بھٹو زرداری نے خوشبری سنادی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز سنگاپور میں میٹا کے دفتر کا دورہ کیا تھا جسکے بعد آج انہوں نے فیس بک صارفین کو خوش خبری سناتے ہوئے میٹا کے دفتر سے مخاطب ہوکرانہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جبکہ ہر دن میٹا پلیٹ فارم تقریبا دو ارب لوگ استعمال کرتے ہیں لہذا ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی عوام بھی میٹا کے پلیٹ فارم سے مستفید ہو.

انہوں نے مزید کہا کہ میں میٹا کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں جو نہ صرف میری ادھر میزبانی کر رہے ہیں بلکہ وہ پاکستان میں بھی کام کر رہے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے. تاکہ پاکستان کی عوام کے لئے موقع فراہم کرسکیں جس میں خواتین کو ٹیکنالوجی کے مطابق اپنا کاروبار کرنے کے لیے تعلیم دلوا رہے ہیں۔ جبکہ تمام نوجوانوں کو بھی بتا رہے ہیں کہ ان پلیٹ فارمز کو کیسے استعمال کیا جائے.

وزیر خارجہ کے مطابق میٹا کا ایک فیچر ہے جو سٹارز فیچر کے نام سے متعارف ہوا تھا اس کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ اور جو نوجوان فیس بک استعمال کر رہے ہیں یا انسٹاگرام استعمال کر رہے ہیں. وہ کوئی بھی ریلز یعنی محدود یا شارٹ ویڈیو بنا کر پیسے کما سکتے ہیں. کیونکہ اس ویڈیو پر ان کو جتنے سٹارز ملیں گے اتنا وہ پیسہ کما سکیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جتنا مونوٹائیزیشن کے عمل میں اضافہ ہو گا اتنے ہی مواقع پاکستانی فیس بک صارفین کے لیے پیدا ہونگے جبکہ پاکستان کی کاروباری عوام کے لیے بھی تاکہ اپنے معاشی حالات بہتری کی طرف لے کر آئیں۔ انہوں نے کہا ساتھ ہی ہر مشکل وقت میں میٹا نے پاکستان کے ساتھ کام کیا ہے چاہے وہ کورونا کا زمانہ ہویا پھر چاہے سیلاب میٹا کے ایمرجنسی فیچر بھی ہمارے کام آئے اور انشاءاللہ یہ جو سٹارز مونوٹائیزیشن فیچر ہے اب اس سے بھی پاکستان کی عوام کو فائدہ ہوگا اور میں اس سب کے لیے ٹیم میٹا کا شکر گزار ہوں.


سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا نے فیس بک پر کنٹینٹ کریٹرز کا فیچر تمام صارفین کیلئے عام کیا تھا جس کی مدد سے صارفین پیسے کماے کے لیئے اہل ہوگئے تھے جبکہ اس سے قبل یوٹیوب کے برعکس فیس بک پر پیسے کمانے کی آپشن موجود نہیں تھا۔ ابتدائی طور پر میٹا نے فیس بک سٹارز فیچر کو امریکا اور بعد ازاں یورپی ممالک میں پیش کیا تھا لیکن اس کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک میں اسے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن جب کوئی صارف سٹارز فیچر پر اپنا اندراج کرنے جاتا تو معلوم ہوتا تھا کہ پاکستانی صارفین فلحال اس کے اہل نہیں ہیں لیکن اب وزیر خارجہ بلاوہ بھٹو زرداری کی کاوش سے پاکستانی بھی میٹا کے اس فیچر سے فائدہ اٹھا پائیں گے.

طریقہ کار یہ ہے کہ فیس بک صارف نے پہلے فیس بک پروفائل میں جاکر پروفیشنل موڈ کو آن کرنا ہے اور اس کے بعد سٹارز کے آپشن پر جاکر اپنی زاتی معلومات اور بینک اکاؤنٹ کا اندراج کرنا ہے.

More posts