Baaghi TV

فیصل آباد میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر گذشتہ روزبھرپور کارروائی کی گئی

فیصل آباد ضلع بھر میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر گذشتہ روزبھرپور کارروائیوں میں مزید 147شاپنگ مالز،9ریسٹورنٹس،5نجی دفاتر،ایک شادی ہال سیل جبکہ3 مسافرگاڑیاں بنداور فیس ماسک نہ پہننے پر197 افرادکے خلاف مقدمہ مقدمات درج اور228۔ افراد کو گرفتاراورایک لاکھ 73ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔ گذشتہ58روزمیں 1987شاپنگ مالز وپلازے،ریسٹورنٹس،شادی ہالز،نجی سکولوں،دفاتراور بس سٹینڈ کو سیل اور30لاکھ 65ہزارروپے کے جرمانے کئے۔

تفصیلات کے مطابق دوران چیکنگ خلاف ورزی پر 1479شاپنگ مالزوپلازے،338 ریسٹورنٹس،45شادی ہالز،113پرائیویٹ سکولز،7نجی دفاتر،ایک بس سٹینڈ، چار کریانہ شاپس کو سیل اور 123مسافر گاڑیوں کو بند کرنے کے علاوہ شاہرات وپبلک مقامات پر بغیر فیس ماسک گھومنے پھرنے والے 778۔سے افراد کو گرفتار کرایا جاچکاہے۔

More posts