جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں خاندانی نظام شدید دباؤ کا شکار ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 سے دسمبر 2025 تک 26 ہزار 749 گھرانے اجڑ چکے ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بہاولپور ہیں، جہاں 10 ہزار 514 جوڑوں کی علیحدگی ہوئی، اور وٹہ سٹہ کی شادی کو طلاق یا خلع کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ پسماندگی اور کم تعلیمی معیار بھی شادی ٹوٹنے کا سبب ہیں، جنوبی پنجاب میں خاندانی بحران کے پیچھے ایک اور خطرہ بھی موجود ہے۔ ماہرین نے نشاندہی کی کہ روایتی اور سماجی ناہمواریاں، ذمہ داریوں کے ادراک کی کمی اور معلومات کے غیر متوازن بہاؤ نے اس مسئلے کو بڑھاوا دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بحران کے حل کے لیے تربیت اور شعور بنیادی شرط ہے، اور تب ہی تمام دیگر اقدامات موثر ثابت ہوں گے جب خاندانی بنیاد مضبوط ہوگی۔
جنوبی پنجاب میں خاندانی نظام بحران کا شکار
