Baaghi TV

فرحان علی آغا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان علی آغا نے حکمران جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران معروف اداکار فرحان علی آغا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے-

اداکار فرحان علی آغا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں ملک ایک مشکل گھڑی سے گزررہا ہے لہذا اچھے اور ایماندار لوگوں کی پی ٹی آئی میں ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے جب کہ یہ وقت ہے کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں۔

More posts